8171 ویب پورٹل 2025 آن لائن 13500 چیک کریں
جی ہاں اب آپ 8171 ویب پورٹل 2025 کے ذریعے اپنی 13500 روپے کی ادائیگی اور اہلیت کا اسٹیٹس آن لائن چیک کر سکتے ہیں اور اس کا اسان طریقہ کار نیچے دیا گیا ہے اس کو پڑھ کر عمل کریں تاکہ اپ ان لائن کے ذریعے اپنی اہلیت اسانی کے ساتھ معلوم کر سکیں
8171 ویب پورٹل کے ذریعے چیک کرنے کا طریقہ
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی 13500 روپے کی ادائیگی کی اہلیت اور اسٹیٹس چیک کرنے کا سب سے آسان طریقہ 8171 پورٹل استعمال کرنا ہے۔
- اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے براؤزر میں آفیشل 8171 BISP ویب پورٹل (8171.bisp.gov.pk) کھولیں
- دیے گئے باکس میں اپنا 13 ہندسوں کا قومی شناختی کارڈ نمبر (CNIC) بغیر کسی ڈیش (dash) کے درج کریں
- تصویر میں دکھایا گیا سیکیورٹی کوڈ یا کیپچا کوڈ دوسرے باکس میں درست طریقے سے ٹائپ کریں
- “معلومات حاصل کریں” یا “Submit” کے بٹن پر کلک کریں
- پورٹل پر آپ کو آپ کی اہلیت اور ادائیگی کا اسٹیٹس فوری طور پر دکھا دے گا


